ٹیچرز ایسوسی ایشن

ہارون آباد:بہاولپور ٹیچرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر زین العابدین ،جنرل سیکرٹری عمیر بن اسلم کا دیگر عہدیداران وممبران کے ساتھ گروپ فوٹو

ہارون آباد(نمائندہ عکس آن لائن)بہاولپور ٹیچرز ایسوسی ایشن تحصیل ہارون آباد کے الیکشن مکمل ،زین العابدین صدر جبکہ عمیر بن اسلم جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ،

تفصیلات کے مطابق بہاولپور ٹیچرز ایسوسی ایشن تحصیل ہارون آباد کے الیکشن میں زین العابدین صدر ،ساجد نبی سینئر نائب صدر ،محمد اسلم نائب صدر ،عمیر بن اسلم جنرل سیکرٹری ،ذیشان اکبر ایڈیشنل سیکرٹری ،علی احمد چوہدری سیکرٹری نشرواشاعت اور محمد علی اطہر فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے ،صدر بہاولنگر ٹیچرز ایسوسی ایشن محمد عبد اللہ خاں نے نومنتخب عہدیداران کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ،

بہاولپور ٹیچرز ایسوسی ایشن تحصیل ہارون آباد کے عہدیداران و ممبران نے نومنتخب عہدیداران و ممبران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ یونین کو درپیش مسائل میں اپنی تمام کاوشیں بروئے کار لاتے ہوئے اپنا اہم کردار ادا کریں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں