ہارون آباد

ہارون آباد:اسسٹنٹ کمشنر چوہدری محمد طیب لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے پر دوکانوں کو سیل کر رہے ہیں

ہارون آباد(نمائندہ عکس آن لائن) ہارون آباد کورونا کی نئی لہر کے سبب حکومت پنجاب کی جانب سے سمارٹ لاک ڈاون لگائے جانے کے احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر کی کاروائیاں جاری ، متعدد دکانیں سیل ،

تفصیلات کے مطابق عالمی وباءکورونا کی نئی لہر کے سبب عوام کو محفوظ م رکھنے کے لئے حکومتی سمارٹ لاک ڈاون کے احکامات پر ہفتہ کے روز شہر ہارون آباد میں عملدرآمد نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر چوہدری محمد طیب نے پولیس کے ہمراہ کاروائیاں کی اور حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے متعدد دکانداروں کی دوکانوں کو سیل کر دیا ،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چوہدری محمد طیب کا کہنا تھا کہ دوکانداروں کو حکومتی احکامات پر سختی سے عمل کرنا ہو گا اس سلسلہ میں کسی سے بھی کوئی رعائت نہیں کی جائے گی۔

۔

اپنا تبصرہ بھیجیں