ہائیکورٹ

ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ 31 مارچ کو رانا ثنااللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کرے گا

لاہور(عکس آن لائن)لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ 31 مارچ کو رانا ثنااللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کرے گا ۔جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کیس سنے گا ۔گزشتہ ہفتے بنچ کی عدم دستیابی کے بعد کیس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی ہو گیا تھا ۔

رانا ثنااللہ آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت پر ہیں۔چیئرمین نیب نے رانا ثنااللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں ۔نیب کے مطابق رانا ثنااللہ کے کروڑوں روپے کے اثاثے غیر قانونی طور پر بنائے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں