ہائیکورٹ

ہائیکورٹ نے مونس الٰہی سمیت دیگر 30افراد کی بیرون ملک جائیدادوں پر عائد ٹیکس کیخلاف درخواستیں مسترد کردیں

لاہور ( عکس آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ق) کے رہنما و سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی سمیت دیگر 30افراد کی بیرون ملک جائیدادوں پر عائد ٹیکس کے خلاف درخواستیں مسترد کردیں ۔گزشتہ روز عدالت عالیہ میں جسٹس عاصم حفیظ نے کیس کی سماعت کی ۔مونس الٰہی سمیت 30افراد نے بیرون ملک جائیدادوں پر عائد وفاقی ٹیکس کے خلاف درخواستیں دائر کر رکھی تھیں۔درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت کو اختیار نہیں کہ وہ پاکستانیوں سے پوچھ سکے کہ بیرون ملک پیسہ کیوں رکھا، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے اثاثے اور جائیدادیں پاکستانی قوانین کی زد نہیں آتیں،

وفاقی حکومت بیرون ملک واقع جائیدادوں پر ٹیکس وصولی کا اختیار نہیں رکھتی۔درخواست گزار کے وکلا نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت ای پورٹل پر جرمانے کے بغیر ٹیکس ریٹرن جمع کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے تمام درخواستوں کومسترد کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں