لاہور( عکس آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے عام انتخابات میں آزاد امیدواروں کے پوسٹرز اور فلیکسز اتارنے کیخلاف درخواست نمٹا دی۔
ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری نے انتخابات کے دوران آزاد امیدواروں کے پوسٹرز اور فلیکسز اتارنے کے خلاف لاہور کے صوبائی حلقہ پی پی 171سے آزاد امید وار رانا سکندر کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار نے کہا کہ پی پی 171 سے آزاد امیدوار ہونے کی بنیاد پر پوسٹرز اور فلیکسز اتارے جا رہے ہیں۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو ہدایات جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔