لاہور(عکس آن لائن )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل پر حملے کا سخت نوٹس لے لیا۔ جسٹس ملک شہزاد احمد نے سی سی ٹی وی کے ذریعے شناخت کرکے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا حکم دیدیا ۔
فاضل عدالت نے حکم دیا کہ پولیس کسی بے گناہ کے ساتھ زیادتی نہ کرے ،ہائیکورٹ میں آنے والا ہر شحص قابل احترام ہے ،شہباز گل پر سیاہی اور انڈے پھینکنے کے عمل پرتشویش ہے ،ہائیکورٹ کے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ذمہ داروں کی شناخت کی جائے ۔