ہائر ایجوکیشن کمیشن

ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی کاموں کے لئے22 ارب73 کروڑ88لاکھ روپے جاری

اسلام آباد (عکس آن لائن) وزارت منصوبہ بندی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک22 ارب 73 کروڑ88 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔ حکومت نے ملک میں اعلیٰ تعلیم کی فروغ کیلئے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 29 ارب 19 کروڑ 68 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق حکومت نے ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے لئے 14 کروڑ45 لاکھ ،یونیورسٹی آف ہری پور میں ترقیاتی کاموں کے لئے 10 کروڑ، بولان یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس کوئٹہ کے لئے12 کروڑ، یونیورسٹی آف ٹنڈوجام کے لئے 34کروڑ40 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کر ئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں