ہائبرڈٹماٹر

ہائبرڈٹماٹرکی بھرپور پیداوارحاصل کرنے کیلئے کھادوں کامناسب کا استعمال انتہائی ضروری ہے،اسسٹنٹ ڈائریکٹرپیسٹی سائیڈزسیالکوٹ

سیالکوٹ(عکس آن لائن)اسسٹنٹ ڈائریکٹرپیسٹی سائیڈز محکمہ زراعت سیالکوٹ ڈاکٹر مقصود احمد نےکہا ہے کہ ہائبرڈٹماٹرکی بھرپور پیداوارحاصل کرنے کیلئے کھادوں کے استعمال کوضروری قراردیتے ہوئے بتایا ہے کہ ہائبرٹماٹرکی بھرپورپیداوار حاصل کرنے کیلئے زمین تیار کرتے وقت دوبوری امونیم نائٹریٹ،دوبوری امونیم سلفیٹ یاایک بوری یوریا استعمال کی جائے اسکے علاوہ تین سے چار بوری ایس ایس پی یا دو بوری ڈی اے پی کے علاوہ دوبوری ایس او پی ڈالناضروری ہے اسکے علاوہ پودوں کو مٹی چڑھاتے وقت دو بوری امونیم نائٹریٹ استعمال کریں اور پھل بنتے وقت ایک بوری نائٹروفاسٹ یا ایک بوری یوریا اور ایک بوری ایس او پی استعمال کریں۔

انہوں نےاے پی پیکو بتایا کہ ہرچنائی کے بعد کاشتکار آدھی بوری نائٹروفاسٹ اور آدھی بوری ایس اوپی زمین میں ڈالیں، کاشتکار ہائبرڈٹماٹر کی بھرپورپیداوار حاصل کرنے کیلئے کھاد کی مقدارمیں زمین کی زرخیزی فصل کی حالت اور آب و ہوا کے مطابق محکمہ زراعت کے عملہ کی مشاورت سے کمی بیشی کرسکتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں