شیخ رشید

گینگ آف تھری زرداری، نواز، فضل الرحمن الیکشن نہیں روک سکتے، شیخ رشید

راولپنڈی(نمائندہ عکس)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ گینگ آف تھری زرداری، نواز، فضل الرحمن الیکشن نہیں روک سکتے،ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کرپشن بچا کے بعد سیاست بچاﺅ مہم پر ہے۔

6 ماہ میں معیشت نہیں سدھری، برآمدات نہیں بڑھیں، مہنگائی اور ڈالر نہیں رکا،سابق وزیر داخلہ نے حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ اقتصادی صورت حال نازک ہو گئی ہے۔ مزید ڈیڑھ کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے چلے گئے۔ باہر سے کوئی امداد آئی، نہ انہیں اندر سے مدد ملی۔ انہوں نے کہا کہ گینگ آف تھری زرداری، نواز اور فضل الرحمن انتخابات نہیں روک سکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں