شیخ رشید

گیم چینجر خود پریشان ہیں کہ یہ کیا ہوگیا ہے، شیخ رشید

راولپنڈی (نمائندہ عکس ) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ گیم چینجر پریشان ہیں کہ یہ کیا ہوگیا ہے، سوشل اورڈیجیٹل میڈیا پرپابندی کا وقت گزر گیا،اب صرف الیکشن کا وقت آنے والا ہے۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک کا معاشی اور پی ڈی ایم کا سیاسی دیوالیہ ہوگیا ہے، بجلی کے بل غریب کی جیب پر ڈاکہ ہے جو پہلے ہی خالی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ 20کلومیٹر کی حکومت چاروں طرف سے محاصرے میں ہے، پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ شکار ہے ، ن اور ش آمنے سامنے آنے والی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ نعروں سےخوفزدہ وزرا باہر نہیں نکل رہے اوراسٹیٹ گیسٹ ہاس استعمال کر رہے ہیں، ایک طرف سیلاب اور دوسری طرف حکمران کا عذاب ہے۔

ان کا کہناہے کہ سب سے زیادہ گیم چینجر پریشان ہیں کہ یہ کیا ہوگیا ہے۔ ملک کو سرحدوں سے نہیں اندر سے خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ تباہی دروازے پردستک دے رہی ہے اور نیرو بانسری بجا رہا ہے ، سوشل اورڈیجیٹل میڈیا پرپابندی کا وقت گزر گیا،اب صرف الیکشن کا وقت آنے والا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں