خواجہ حبیب الرحمان

گیس کے کم ہوتے ذخائر تشویش کا باعث، پاک ایران گیس لائن منصوبے پر پیشرفت نا گزیر ہے ‘ خواجہ حبیب الرحمان

لاہور(عکس آن لائن )ایران پاک فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومتوںنے بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر وسائل میں اضافے کو یقینی بنانے پر توجہ نہیں دی جس کاخمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے، گیس کے کم ہوتے ذخائر تشویش کاباعث ہے اور رپورٹ کے مطابق آئندہ دودہائیوں تک پاکستان سے گیس ناپید ہو جائے گی جس کیلئے ہمیں آج سے حکمت عملی مرتب کرنا ہو گی ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ منصوبے پر پیشرفت نا گزیر ہے ،اس میں جو بھی رکاوٹیں ہیں انہیں دور کرنے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں۔

دنیا کو بتایا جائے ہم گیس کی قلت سے کس بحرا ن کاشکارہیں۔ انہوںنے مزید کہا کہ ابھی موسم سرماکاآغازہواہے اورملکی کمپنیوں نے عوام کو گیس کی شدید قلت بارے پیشگی خوف و ہراس میں مبتلا کردیا ہے ۔ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ ہماری انڈسٹری اور معیشت کیلئے آکسیجن کی حیثیت رکھتاہے اس لئے ایران کے معاملات پر جو عالمی رد عمل ہے اس کے بارے میں سفارتی کوششیں کی جائیں تاکہ موجودہ اور ہماری آنے والی نسلیں اس منصوبے سے استفادہ کر سکیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ ہمیں گیس کی کمی کو پورا کرنے کے لئے دووسرے منصوبوںپر بھی توجہ دینی چاہیے تاکہ ہم آنے والے سالوں میں بحران کی کیفیت سے بچ سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں