مصدق ملک

گیس کی قیمتیں سب کے لیے نہیں بڑھیں’ مصدق ملک

لاہور( عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما مصدق ملک نے کہاہے کہ گیس کی قیمتیں سب کے لیے نہیں بڑھیں،کوئی بھی ملک مہنگی گیس خرید کر سستی فروخت نہیں کر سکتا، گیس تو مہنگی ہو گی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ فرٹیلائزر کے کارخانوں کو ابھی بھی 200 روپے کی گیس دے رہے ہیں، سعودی عرب ، قطر کارخانوں کو 2 سے 4 ڈالر کی گیس دیتا ہے۔پاکستان میں فرٹیلائزر کے کارخانے 50 فیصد منافع کما رہے ہیں جبکہ دنیا میں فرٹیلائزر کے کارخانے 7 فیصد منافع کماتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کہتا ہے مہنگی گیس خرید کر سستی نہ بیچیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں