گگو منڈی(نمائندہ عکس آن لائن)لاک ڈاﺅن کھلنے کے بعد عوام کا بازاروں میں غیر معمولی رش دو ماہ سے خریداری کو ترسے ہوئے شہریوں نے دل کھول کر عید کی شاپنگ شروع کر دی کرونا سے بچاﺅ کی احتیا طی تدابیر کو بالا ئے طاق رکھ دیا
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ اور حکومت کی طرف سے لاک ڈاﺅن میں نرمی کے اعلان کے بعد شہر کی تمام مارکیٹوں اور چھوٹے بڑے بازاروں میں گاہکوں بغیر ماسک کے غیر معمولی رش دیکھنے میں آ رہا ہے اور بازاروں میں دل دھرنے کو جگہ نہیں تقریباً دو ماہ کے لاک ڈاﺅن کے بعد جب دکانیں کھلیں تو شہریوں نے دل کھول کر عید کی شاپنگ شروع کر دی ہے اور کرونا سے بچاﺅ کی تمام احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز کو بالائے طاق رکھ دیا ہے سماجی حلقوں نے اس بے احتیاطی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے خطر ناک رحجان قرار دیا ہے ۔