ڈاکٹر اعجاز گوہر

گوہر اعجاز کی پشین میں الیکشن آفس کے باہر دھماکے کی مذمت

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیر داخلہ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے پشین میں الیکشن آفس کے باہر دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نپٹیں گے۔

اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور شہدا کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا ء کی ۔ وزیرداخلہ نے کہاکہ شرپسند عناصر انتخابات کے دوران بدامنی پیدا کر کے پاکستان کو بدنام کرنا چاہتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ معصوم شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نپٹیں گے۔ وزیرداخلہ نے کہاکہ انتخابات کے دوران امن و امان کے قیام کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں