مریم نفیس

گوگل پر میری تاریخ پیدائش غلط لکھی ہوئی ہے، مریم نفیس کا انکشاف

کراچی (عکس آن لائن)اداکارہ مریم نفیس نے انکشاف کیا ہے کہ گوگل پر ان کی تاریخ پیدائش غلط لکھی ہوئی ہے۔جیو نیوز کے پروگرام ہارنا منع ہے میں میزبان تابش ہاشمی کے ساتھ سابق کرکٹر عبدالرزاق، ٹیسٹ کرکٹر یاسر شاہ اور مریم نفیس نے شرکت کی۔اس موقع پر مریم نفیس نے کہا کہ یاسر شاہ اور عبدالرزاق کے تکے غلط ہو رہے ہیں، اس لیے یہ رو رہے ہیں۔

سابق کرکٹر عبدالرزاق نے کہا کہ پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو میچ کے دوران دباو? میں رکھا، ارشد اقبال اور وہاب ریاض نے بہت اچھی بولنگ کی۔یاسر شاہ نے کہا کہ سرفراز اور افتخار نے اچھی پارٹنرشپ کی، کوئٹہ کی ٹیم اچھی ہے لیکن پرفارم نہیں کر پا رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں