ڈاکٹر افتخار احمد

گومل یونیورسٹی میں سال2020میں بہترین کارکردگی دکھانے پر 4ایوارڈ کا اعلان

ڈیرہ اسماعیل خان(عکس آن لائن)وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے سال2020میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر چار ایوارڈ ز کا اعلان کر دیا۔ جس میں پہلا انعام شعبہ ورکس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنےوالے محمد حفیظ کودوسرا انعام وینسم کالج کی اراضی کوبچانے پر انچارج لیگل سیل محمد سراج خان‘ تیسرا انعام ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پروفیسر ڈاکٹر سلیم جیلانی اور فارم منیجرڈاکٹر عمر خطاب سدوزئی اور چوتھا انعام انچارج آئی ٹی سروسز فہیم چغتائی اور گومل یونیورسٹی میڈیا سیل جس میں انچارج میڈیا سیل ذیشان قاسم‘پبلسٹی آفیسر/پی آر او راجہ عالم زیب‘ایف ایم ریڈیو پریزنٹر اعجازحسین قریشی ‘اسسٹنٹ پروگرام منیجر ایف ایم ریڈیو محمد ارشد،این ایل ای/ رپورٹر ابرار احمد،کیمرہ مین حشمت عباس اور وقار احمدشامل ہیں کو ان کی بہترین کارکردگی پر دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر افتخار احمد نے کہا کہ بہترین کارکردگی پر ایوارڈ زکا سلسلہ اب جاری رہے گا اورہر بہترین کام کرنے والے کو انعام دیا جائے گا ۔تاکہ لوگ مزید محنت ، لگن اور خوشی کےساتھ کام کریں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں