گومل یونیورسٹی

گومل یونیورسٹی میں ایم اے /ایم ا یس سی ، ایم فل اور پی ایچ ڈی ایڈمیشن 2022کا اعلان کر دیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان(عکس آن لائن)گومل یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات میں ایم اے /ایم ایس سی ،ایم فل اور پی ایچ ڈی 2022اورگومل یونیورسٹی ٹانک کیمپس کے مختلف شعبہ جات میں ایڈمیشن شروع کر دیئے گئے ہیںاورایم اے /ایم ایس سی کے خواہش مندطلباء اپنے ایڈمیشن فارمز20جون 2022بروز پیر تک جبکہ ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلہ کے خواہش مند طلباء اپنے ایڈمشن فارمز 29جولائی2022تک گومل یونیورسٹی کے مین کیمپس، قائداعظم کیمپس اور ٹانک کیمپس میںتک جمع کروا سکتے ہیں۔ ان خیالات کااظہارڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمیشن ریاض احمد بیٹنی نے ترجمان گومل یونیورسٹی سے ایڈمیشن 2022کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد کی ہدایت پراس دفعہ ایم اے /ایم ایس سی ریگولر ڈگری پروگرام کو مارننگ اور ایوننگ سیشن میں شروع کیا جارہا ہے تاکہ نوکری پیشہ افراد ایوننگ پروگرا م میں داخلہ لے کر اپنی تعلیمی سفر کو جاری رکھ سکیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایوننگ کلاس کااجراء گومل یونیورسٹی کے قائداعظم کیمپس میں ہوگا تاکہ طلباء کو آنے جانے کی سہولت اور وہ اپنی تعلیمی سلسلہ کو بہتر اور احسن طریقے سے سر انجام دے سکیں۔ریاض بیٹنی نے مزید کہا کہ طلباء اور ان کے والدین کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے گومل یونیورسٹی کے مین کیمپس کے ساتھ ساتھ سٹی کیمپس اور خصوصا ٹانک کیمپس میں ایڈمیشن بوتھ کا قیام کر دیا گیا ہے تاکہ ٹانک سمیت جنوبی وزیرستان ،پنجاب سمیت پاکستان کے دیگر شہروں سے آنیوالے طلباء اور ان کے والدین اپنے آسانی کو دیکھتے ہوئے کسی بھی بوتھ میں ایڈمیشن فارمز جمع کرانے کیساتھ ساتھ ایڈمیشن کے حوالے سے رہنمائی بھی لے سکتے ہیں۔تمام امیدوار داخلے کیلئے آن لائن درخواست فارم اور بینک چالان لینگے ۔ ایڈمیشن کے حوالے سے دیگر معلومات گومل یونیورسٹی کی ویب سائٹwww.gu.edu.pkیا ایڈمیشن آفس نمبر 0966-9280814یا گومل یونیورسٹی کے مین کیمپس سمیت قائم کئے گئے بوتھ قائداعظم کیمپس اور ٹانک کیمپس سے بھی لی جا سکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں