زبیر عمر

گورنمنٹ کی ایک اور بہت بڑی ناکامی،افراط زراپریل میں 11.1فیصد بڑھ گیا،زبیر عمر

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کے ترجمان زبیر عمر نے کہاہے کہ گورنمنٹ کی ایک اور بہت بڑی ناکامی،افراط زراپریل میں 11.1فیصد بڑھ گیا،یہ گزشتہ 13 ماہ میں سب سے زیادہ شرح ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ قیمتوں پر قابو پانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے،لیکن موجودہ حکومت پچھلے تین سالوں میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔

انہوںنے کہاکہ فوڈ انفلیشن کا حال اس سے بھی برا ہے جو 15.7 فیصد تک بڑھی ہے،اس سے بھی برا حال حکومت کا قیمتوں میں غیرمعمولی اضافے کا تخمینہ لگانے میں ناکامی ہے، حکومت نے اپریل کے لئیصرف 8 فیصد اضافے کا تخمینہ لگایا تھا، حکومت کہاں ناکام ہوئی ہے؟ اتنی کمزور منصوبندی کیوں کی گئی،قیمتوں پر قابو پانے میں ناکامی کا ذمہ دار کون ہے؟واضح طور پر یہ وزیراعظم ذمہ دار ہے، اسے وضاحت دینا ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں