اسلام آ باد (عکس آن لائن ) گورنر پنجاب نے شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کورونا کا پھیلاو روکنے کیلئے حفاظتی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔
دونوں رہنماوں کی ملاقات میں مسئلہ کشمیر، حکومتی و سیاسی امور پر بات چیت کی گئی۔ گورنر پنجاب نے مسئلہ کشمیر پر یورپی و برطانوی اراکین پارلیمنٹ سے رابطوں بارے بتایا۔ وزیر خارجہ نے گور نرپنجاب کی مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے کوشش کو سراہا۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اپنی منفی سوچ کی وجہ سے بھارت خطے کے ممالک سے دور ہوتا چلا جا رہا ہے، بھارت دنیا میں ایکسپوز ہو رہا ہے، ان کو ہر محاذ پر شکست ہو رہی ہے، پاکستان اپنے کشمیری بہن بھائیوں کیساتھ کھڑا ہے۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ بھارت کشمیر میں دنیا کی سب سے بڑی ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے،
مسئلہ کشمیر پر یورپی اور برطانوی اراکین پار لیمنٹ کے ساتھ رابطے میں ہوں، یورپی پارلیمنٹ کے نائب صدر فابیو کشمیر پر پاکستانی موقف کے ساتھ کھڑے ہیں۔