گورنرپنجاب چودھری سرور

گورنرپنجاب چودھری سرور کی کلب آمد،پریس کلب میں نصب کئے گئے واٹرفلٹریشن پلانٹ کا افتتاح

لاہور(عکس آن لائن)گورنر پنجاب چودھری سرور نے لاہور پریس کلب میں قائم کئے گئے نئے واٹرفلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر ان کی اہلیہ پروین سروربھی ان کے ہمراہ تھیں۔

لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری ، نائب صدر قذافی بٹ ، سیکرٹری بابرڈوگر، جوائنٹ سیکرٹری حافظ فیض احمد، ممبر گورننگ باڈی محمد شاہد چوہدری اور ممبران کی بڑی تعداد نے معزز مہمان کوکلب آمد پرخوش آمدیدکہا۔ واٹرفلٹریشن پلانٹ کے افتتاح کے بعد میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے گورنرپنجاب نے کہاکہ پنجاب میں پینے کاصاف پانی فراہم کرنے کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے ،کروناکیخلاف جنگ صرف گھرپررہ کر ہی جیتی جاسکتی ہے،لاک ڈاو ¿ن میں نرمی معاشی صورتحال دیکھتے ہوئے کی جارہی ہے۔انھوںنے مزید کہاکہ کروناسے بچاو کیلئے ایس او پیزپرعمل کرناہوگا،مخیرحضرات کی مدد سے کرونامتاثرین کی مدد کررہے ہیں،ملک غریب ہے مخیرحضرات کومدد کیلئے آگے بڑھناہوگا۔انھوںنے بتایاکہ اوورسیزپاکستانیزبھی ریلیف فنڈ میں دل کھول کرفنڈ دے رہے ہیں،قوم مشکل کی گھڑی میں حکومت کی طرف دیکھ رہی ہے،افسوس ہے کہ مشکل حالات میں سیاستدان ایک پلیٹ فارم اکٹھے نہیں،ملک میں ہرشخص دیکھ رہاہے کہ کون کون کام کررہاہے،معاشی صورتحال دیکھ کر لاک ڈاون میں نرمی کی،دیہاڑی دار طبقے کو لاک ڈاو ¿ن سے مشکل کاسامناہے،کروناکے چیلنج سے نمٹنے کیلئے مل کر کوشش کرناہوگی،ہسپتالوں میں طبی عملے کو سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،

بلاامتیازمتاثرین میں امداد فراہم کی جارہی ہے،کروناابھی ختم نہیں ہوا،پھیلنے کا خطرہ موجود ہے۔ان کا کہناتھاکہ ادارے مضبوط ہوں گے تولوگوں کوسہولتیں میسرہوں گی،کروناپرقابوپانے کیلئے ہرشخص کوکرداراداکرناہوگا۔انھوںنے مزیدکہاکہ مستحقین کی مالی معاونت کے لئے حکومت نے اہم اقدام کیے ہیں،کرونا کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے ہمیں اپنے رویوں کو بدلنا ہے ،کرونا کا مسئلہ ابھی ختم نہیں ہوا، عوام حفاظتی تدابیر پر عمل کریں، کرونا پر سنجیدگی کی بجائے سیاست کرنے والوں سے عوام حساب لیں گے،عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کون کیا کررہاہے،امدادی سرگرمیوں میں مخیرحضرات اور فلاحی تنظیموں کا کردار قابل ستائش ہے،

مشکل کی گھڑی میں قوم ہماری طرف دیکھ رہی ہے، مستحق خاندانوں تک راشن پہنچا رہے ہیں۔ اس موقع پر بیگم گورنرپنجاب پروین سرورکا کہناتھاکہ آب پاک اتھارٹی صاف پانی کی فراہمی کیلئے کام کررہی ہے۔لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے حکومت پنجاب کی جانب سے کلب میںواٹرفلٹریشن پلانٹ کی تنصیب پرشکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ یہ بہت بڑی نیکی کا کام ہے جس کے لئے ہم تہ دل سے مشکور ہیں ۔ انھوںنے واٹرفلٹریشن پلانٹ کی تنصیب میں خصوصی معاونت پر نائب صدر قذافی بٹ کی کاوشوں کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں