گوجرنوالہ الیکٹرک پاور

گوجرنوالہ الیکٹرک پاور کمپنی گیپکوکی پولیس کی ہمراہ شکرگڑھ میں بڑی کاروائی

گوجرانوالہ(عکس آن لائن)گوجرنوالہ الیکٹرک پاور کمپنی گیپکوکی پولیس کی ہمراہ شکرگڑھ میں بڑی کاروائی ،ٹرانسفارمر چور گینگ سربراہ سمیت گرفتار، ملزمان سے چوری شدہ ٹرانسفارمرز کا مٹیریل بڑی مقدار میں بر آمد۔ تفصیلات کے مطابق شکرگڑھ ڈویژن میں2015سے گیپکو کے جنرل اور انڈیپنڈنٹ ٹرانسفارمرز کی چوری کا سلسلہ جاری تھاجس نے علاقہ میں خوف و ہراس پھیلا رکھا تھا۔

چیف ایگزیکٹو گیپکو محسن رضا خاں کی ہدایات پرایکسیئن شکرگڑھ کی زیر نگرانی گیپکوکی ٹیمیں مسلسل ٹرانسفامرز چوروں کی تاک میں تھیں ۔مئی3اور4کی درمیانی شب گاﺅں چک قاضیاں کے100کے وی اے کے ٹرنسفارمر کی چوری کی بعد گیپکو کی ٹیموں نے شکرگڑھ پولیس کے ہمراہ شب و روز اور سانٹفک بنیادوں پر کام کرتے ہوئے ٹرانسفارمرز چوروحید عرف وحیدا گینگ کو گرفتار کر لیا ہے ۔ ملزمان کےخلاف اب تک شکرگڑھ کے مختلف علاقوں سے مجموعی طور پر25ایف آئی درج کروائی جا چکی تھیں۔

ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ ٹرانسفارمرز، 130کلوگیارہ کے وی تار، 60کلو خالص تانبا سمیت دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ہے ٹرانسفارمرز چوری کی اتنی بڑی واردات پکڑنے میں مرکزی کردار ادا کرنے پر چیف ایگزیکٹو گیپکو محسن رضا خان نے ایکسئن شکرگڑھ اور اُس کی ٹیم کوخراج تحسین پیش کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں