گوجرانوالہ

گوجرانوالہ: ضلع بھر میں ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سخت کاروائیاں

گوجرانوالہ(نمائندہ عکس آن لائن)سٹی پولیس آفیسر سرفراز احمد فلکی نے ضلع بھر میں ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سخت کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں ۔انہی ہدایات کے پیش نظر ایس ایچ او تھانہ واہنڈو انسپکٹر طارق محمود نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے نتیجے میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرکے لوگوں میں خوف وہراس پھیلانے اور ایک شخص کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ رپیٹر دوسو چوالیس بور رائفل معہ متعدد زندہ روند برآمدکر لیے۔

ملزم کے خلاف مقدمہ درج ۔گرفتار کئے گئے ملز م کا نام محمد علی ہے۔ ملزم کی گرفتاری پر مدعی مقدمہ اور اہل علاقہ کا پولیس کو خراج تحسین ۔ اس موقع پر سی پی او کا کہنا ہے کہ ضلع گوجرانوالہ سے جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ کرکے ہر صورت امن قائم کریں ۔ سی پی او نے بہتر کارکردگی پر ایس ایچ ا و تھانہ واہنڈو انسپکٹر طارق محمود اوران کی پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں