گوجرانوالہ(نمائندہ عکس آن لائن) ریجنل پولیس آفیسر ریا ض نذیر گاڑا نے کہا کہ پولیس فورس کا ہر افسر و جوان ہمارا فخر اورقیمتی اثاثہ ہیں۔ ایماندار ،محنتی ،نڈر ،دلیر اور بہادرپولےس افسران و جوان نہ صرف قابل احترام ہیں ،
بلکہ اپنے محکمہ کے ماتھے کا جھو مر ہیں جو ہر قسم کے مشکل حالات میں مخلوق خدا کی خدمت کو عبادت سمجھتے ہیں اور محکمہ کی عزت و توقیر کا موجب بنتے ہیں ،
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر گوجرانوالہ میں تھانہ کینٹ کے علاقہ میں ڈاکووں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے حیدر سکوارڈ کے جوان کنسٹیبل محمدعمران اور دوران ڈیوٹی ایکسیڈنٹ سے شدید مضروب ہونے والے ضلع حافظ آباد کے ہیڈ کنسٹیبل فخر اقبا ل کی عیادت کرتے ہوئے کیا.
آر پی او نے زخمی اہلکاروں کو پھولوں کا گلدستہ اور نقد انعام بھی دیاتفصیل کے مطابق گزشتہ روز دوران ڈیوٹی حیدر سکوارڈ کینٹ نے ایک موٹر سائیکل سوار وں کو مشکوک جان کر روکا تو انہوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی اور فرار ہوگئے .
فائرنگ کے نتیجہ میں کانسٹیبل محمد عمران زخمی ہو گیاجس کو فور ی طبی امداد کے لیے سو ل ہسپتال لایا گیا ریجنل پولیس آفیسرریاض نذیر گاڑا کے علم میں آنے پر سول ہسپتال گوجرانوالہ کانسٹیبل کی عیادت کی اور متعلقہ حکام کو بہتر سے بہتر علاج و معالجہ کی ہدایت کی۔
آر پی او نے کہا کہ پولیس فورس کے ملازمین میری فیملی کا حصہ ہیں جن کی دیکھ بھال اورفلاح و بہبود میری اولین ترجیح ہے۔ریجنل پولیس آفیسرریاض نذیر گاڑانے کہا کہ مشکل کی ہر گڑی میں پولیس ملازمین کے شانہ بشانہ کھڑا ہوں ۔
پولےس اپنے فرائض سے غافل نیں ،معاشرہ کے امن و سکون کو برقرار رکھنے کوئی دقےقہ فروگزاشت نہےں چھوڑےں گے۔