گوجرانوالہ(نمائندہ عکس آن لائن)مسلم لیگ ن کےراہنماوں سابق ایم پی اے پیر غلام فرید،ضلعی جنرل سیکرٹری شازیہ میر اورپیرعامر فرید کی مسلم لیگ ن کے صدراورقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف سےملاقات،میاں شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے ساتھ بے مثال وابستگی اورشاندار خدمات پر پیر غلام فرید اور شازیہ میر کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کو ان جیسے راہنماوں پر فخر ہے جو نامساعد حالات کے باوجودچٹان بن پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے ہیں
ایسے مخلص ساتھیوں کی بدولت آج بھی مسلم لیگ ن ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے طور پراپنا کردار ادا کر رہی ہے۔اس موقع پر پیر غلام فرید نے کہا کہ شریف برادران ایک نظریہ بن کر عوام کے دل و دماغ پر حکومت کر رہے ہیں آنےوالاوقت مسلم لیگ ن ہی کا ہے شازیہ میر نے کہا کہ میاں شہباز شریف نے جس جرات اور دلیری کے ساتھ میاں نواز شریف کا ساتھ دیا ہے وہ لائق صدتحسین ہے بے مثال خدمت اور ترقی شہبازشریف کی پہچان بن چکی ہے