سٹی پولیس آفیسر

گوجرانوالہ:سٹی پولیس آفیسرکےحکم پر ضلع بھر میں ڈکیتوں، چوروں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کریک ڈاؤن

گوجرانوالہ(نمائندہ عکس آن لائن)سٹی پولیس آفیسرسرفراز احمد فلکی نے ضلع بھر میں ڈکیتوں، چوروں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کرنے کے احکامات جاری کررکھے ہیں۔

افسران بالا کی ہدایات کے پیش نظر ایس ایچ او تھانہ صدر گوجرانوالہ سب انسپکٹر فرحت نواز چٹھہ نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ اعلیٰ کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے متعدد وارداتوں میں ملوث و مطلوب سابقہ ریکارڈ یافتہ نوید ڈکیت گینگ کے دو ارکان کو گرفتار کرکے دوران تفتیش ان کے قبضہ سے تین لاکھ روپے نقدی ،دو عدد موبائل فونز اور دو عدد پسٹل معہ زندہ روند برآمد کرلئے ہیں۔دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ تھانہ صدر گوجرانوالہ اورگوجرانوالہ کے مضافات میں متعدد وارداتیں کرچکے ہیں ۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اہم انکشافات کی توقع ہے ۔پولیس کی کارروائی پرعلاقہ مکینوں نے پولیس کوخراج تحسین پیش کیا ۔سی پی او سرفراز احمد فلکی کا اس موقع پر کہنا ہے کہ شہریوں کہ جان ومال کا تحفظ اولین فریضہ ہے جس کو ہر صورت نبھائیں گے جبکہ ڈکیت معاشرے کا ناسور ہیں جن کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔سی پی او نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ صدر گوجرانوالہ سب انسپکٹر فرحت نواز چٹھہ اور انکی پولیس ٹیم کو شاباش دی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں