موٹر سائیکل چوروں

گوجرانوالہ:سٹی پولیس آفیسرکی ہدایت پرضلع بھر میں موٹر سائیکل چوروں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن

گوجرانوالہ(نمائندہ عکس آن لائن)سٹی پولیس آفیسرسرفراز احمد فلکی نے ضلع بھر میں موٹر سائیکل چوری کی روک تھام کیلئے موٹر سائیکل چوروں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔

احکامات کے پیش نظرڈی ایس پی سرکل نوشہرہ ورکاں خالد اسلم کی زیر نگرانی، ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ ورکاں انسپکٹر خرم گل اور ان کی پولیس ٹیم نے سائنٹیفک آلات کی مدد اور پیشہ وارانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے علاقہ تھانہ نوشہرہ ورکاں اور اس کے گرد ونواح میں موٹر سائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث و مطلوب یاسر موٹر سائیکل چور گینگ کے تین ارکان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے سات عددموٹر سائیکلیں اور دو ریوالور برآمد کئے ہیں ۔گرفتار ملزمان میں یاسر،الیاس حسین اور ذوالفقار شامل ہیں۔

ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ عرصہ دراز سے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ،اہم انکشافات کی توقع ہے ۔ملزمان کی گرفتاری پر سماجی و علاقہ مکینوں نے پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر سرفراز احمد فلکی کا کہنا ہے کہ ڈکیتوں اور چوروں کے خلاف بلا تفریق موثر کارروائیاں جاری رہیں گی ۔ عوام کو پر اعتماد ماحول فراہم کریں گے۔ سی پی او نے ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ ورکاں انسپکٹر خرم گل اور ان کی پولیس ٹیم کو شاباش دی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں