تعلیم و تربیت

گوجرانوالہ:بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت کیلئے والدین سکولز انتظامیہ کا ساتھ دیں

گوجرانوالہ(نمائندہ عکس آن لائن)بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت کیلئے والدین سکولز انتظامیہ کا ساتھ دیں ساری ذمہ داری سکول پر ڈال کر ہم نسل نو کے رویوں میں مثبت تبدیلی نہیں لاسکتے، اگرآپ اپنی اولاد کو فرمابردار دیکھنا چاہتے ہیں تو ابتدائی 12سال کی عمر تک انہیں دین کی طرف راغب ضرور کریں ،نماز کے وقت بچوں کو اپنے ساتھ لیکر مسجد جائیں،

ان خیالات کااظہارمہمان خصوصی میاں ارقم خان،صدر جیپس طارق محمود مغل،ڈائریکٹر ادارہ محمدرفیق، مینجنگ ڈائریکٹرحافظ غضنفر رفیق ،احمرمصطفےٰ بھٹی، ڈپٹی ڈی اواعظم ورک، انٹرنیشنل ریسلر تنویر منہاس پہلوان،محمد کاشف،پروفیسر رمضان،شاہد یوسف بیری،حافظ نصیر احمد،میاں عمر فاروق،پرنسپل میڈم امبرین خان،مس ثمینہ جاوید نے دارارقم سکول ایمن آباد کیمپس کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ تعلیمی میدان میںوطن عزیز کی سربلندی کیلئے طالبات کو کڑی محنت کرنا ہوگی،انشاءاللہ ہم مستقبل کے ہیروز کی بہتر تعلیم و تربیت کیلئے اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ملکی خدمت کے اس عظیم مشن کو ہمیشہ جاری و ساری رکھیں گے،انہوں نے کہا کہ نوجوان پاکستان کے پاسبان ہیں طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے ہتھیار سے لیس ہو کر سائنس کے شعبے کی طرف راغب کرنا بہت ضروری ہے، مادر وطن کو ایک باوقار اور روشن پاکستان بنانے کا خواب جلد پورا ہوگا،

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے جہالت کے اندھیرے ختم کرنے میں ہمارے اساتذہ کا کردار بھی انتہائی اہم ہے،تقریب میں طلبہ نے خاکے،اساتذہ کوخراج تحسین ،شہری اورد یہاتی کلچر اور یکجہتی کشمیر،چاروں صوبوں کاکلچر جیسے خوبصورت ٹیبلو ز پیش کیے ،اس موقع پر تمام پوزیشن ہولڈز طلباءوطالبات اور اساتذہ کرام میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے ، تقریب میں والدین اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں