انجمن قصاباں

گوجرانوالہ:انجمن قصاباں کے انتخابات مکمل‘قمر عباس علوی صدر منتخب

گوجرانوالہ(نمائندہ عکس آن لائن)انجمن قصاباں قلعہ دیدارسنگھ کے انتخابات مکمل‘قمر عباس علوی بلامقابلہ صدر ‘چوہدری جعفر حسین علوی جنرل سیکرٹری منتخب‘نائب صدر شیخ عصمت اللہ منتخب ‘جبکہ اس موقع پر محمد اکرام علوی‘حفیظ علوی‘ساجد محمود علوی‘فیاض علوی‘سرفراز علوی‘سفیان علوی‘آصف جاوید علوی‘ادریس علوی‘نوید علوی ودیگر شرکت کی۔

نومنتخب صدر قمر عباس علوی اور جنرل سیکرٹری چوہدری جعفر حسین علوی نے کہا کہ ہم تمام دوستوں کے اعتماد پر پورا اترینگے اور یونین کی فلاح وبہبود کیلئے دن رات ایک کر دینگے‘۔آخرمیں تقریب میں ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے اور مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں