غریب چھابڑی فروش

گوجرانوالہ، کارپوریشن حکام کی گنڈا گردی نےمعمر غریب چھابڑی فروش کی جان لے لی

گوجرانوالہ(نمائندہ عکس آن لائن) پرانی سبزی منڈی میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے انجمن تاجران سبزی منڈی کے صدر کی نظر بندی کے بعد معمر غریب چھابڑی فروش پولیس اور کارپوریشن حکام کی دھمکیوں گرفتاریوں کے خوف سے ہارٹ اٹیک آنے پر ہلاک ہوگیا ہے

متاثرین سبزی منڈی کا شدید احتجاج پولیس اور کارپوریشن حکام کے خلاف نعرے بازی 5ماہ سے بے روزگار چھابڑی فروش عبدالعزیز ولد معراجدین سمیت اب تک 3تاجربے روزگاری سے پریشان ہوکر موت کے منہ میں جاچکے ہیں تاجروں نے الزام عائد کیا ہے کہ دو دن قبل مشتاق نامی اے ایس آئی نے بھی غلیظ گالیاں نکال کر سامان اٹھانے کی کوشش کی تھی جس سے چھابڑی فروش عبدالعزیز دلبرداشتہ ہوگیا تھامتاثرین سبزی منڈی نے کہا ہے کہ 70خاندانوں کا چولہا بند کرکے اس جگہ پارک بنانے کی کوشش کی جارہی ہے تاجروں نے چیف جسٹس آف سپریم کورٹ پاکستان سے اپیل کی ہے کہ پرانی سبزی منڈی کے چھابڑی فروشوں کو کوبے دخلی سے بچایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں