باپ بیٹے سمیت

گوجرانوالہ،پیشی پر جانے والے باپ بیٹے سمیت 4 افراد قتل

گوجرانوالہ(عکس آن لائن) گوجرانوالہ کی ایک تحصیل نوشہرہ ورکاں میں باپ بیٹے سمیت 4 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع گوجرانوالہ کی تحصیل نوشہرہ ورکاں میں ملزمان نے کار پر فائرنگ کر کے باپ بیٹے سمیت چار افراد کو قتل کر دیا، پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں اعظم، بیٹا توقیر اور 2 گن مین شامل ہیں، جنھیں پیشی پر جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا، فائرنگ کرنے والے موٹر سائیکل پر سوار تھے۔پولیس کے مطابق قتل ہونے والے افراد کی اپنے رشتہ دار اقبال اور دیگر کے ساتھ مقدمے بازی کے معاملے پر دشمنی چل رہی تھی، مقتول اعظم کچھ روز قبل ہی قتل کے مقدمے سے ضمانت پر رہا ہوا تھا۔

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے نوشہرہ ورکاں میں 4 افراد کے قتل کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے، انھوں نے آر پی او گوجرانوالہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی اور واقعے میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتار ی کا حکم بھی جاری کیا۔وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں