گوبھی کی پنیری

گوبھی کی پنیری پرسفیدمکھی اورلشکری سنڈی کے ممکنہ حملہ ، حفاظتی اقدامات کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن) ترجمان محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کوگوبھی کی پنیری پرسفیدمکھی اورلشکری سنڈی کے

ممکنہ حملہ کے پیش نظرحفاظتی اقدامات کی ہدایت کی ہے اور کہا کہ چونکہ موسم گرماکی شدت کے باعث گوبھی کی پنیری

پرسفیدمکھی اور لشکری سنڈی کا حملہ کاخطرہ ہوسکتاہے لہذا پھول گوبھی کے کاشتکار پنیری کااگاؤمکمل ہونے کے بعد

پودوں کی چھدرائی کریں اوربیمار کمزور پودے نکال دیں نیزصحتمند پودوں کی تعددا کا مناسب خیال رکھاجائے۔

انہوں نے بتایا کہ کاشتکار پنیری کی فصل کا روزانہ معائنہ کریں اور کیڑوں کے تدارک کے لئے نئی کیمسٹری

کی زرعی ادویات استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار پنیری منتقل کرنے سے پہلے اچھی آبپاشی کریں ،

تاکہ پودوں کی جڑیں نرم ہوجائیں اور اکھاڑتے وقت انہیں ٹوٹنے سے بچایاجاسکے۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکار فصل کمزور ہونے کی صورت میں ایک پاؤیوریا کھاد فی مرلہ استعمال کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں