یوریا کھاد

گوادر پورٹ کے ذریعے سرکاری شعبے کے لیے 2لاکھ ٹن یوریا کھاد کی درآمد شروع

گوادر(عکس آن لا ئن)گوادر پورٹ کے ذریعے سرکاری شعبے کے لیے 2لاکھ ٹن یوریا کھاد کی درآمد شروع ہو گئی ۔رپورٹ کے مطابق پہلی بار پاکستان ٹریڈ کارپوریشن نے گوادر پورٹ کے چینی آپریٹر چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کارپوریشن کے ساتھ معاہدہ کیا جس کے مطابق گوادر پورٹ سے 2لاکھ ٹن یوریا کھاد کی مرحلہ وار درآمد کی جائے گی ۔2لاکھ ٹن کھاد کی درآمد تین مراحل میں مکمل کی جائے گی۔چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کارپوریشن کے ایک اہلکار نے بتایا کہ شپنگ سروس فراہم کرنے والا مکران ٹریڈر اور شپ کلیئرنگ ایجنٹ دونوں مقامی ہیں ۔

جس سے ظاہر ہے کہ گوادر پورٹ مقامی لوگوں کو بڑے پیمانے پر کاروبار اور روزگار کے مواقع فراہم کر رہی ہے، گوادر پورٹ نے نجی شعبے کی توجہ بھی حاصل کر لی ہے۔ ٹریڈنگ کارپوریشن پاکستان گوادر پورٹ کے ذریعے 2لاکھ ٹن یوریا اور ساڑھے 4لاکھ ٹن گندم درآمد کر رہا ہے۔گوادر پورٹ اتھارٹی کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ گوادر ٹرانس شپمنٹ مہم میں تیزی آرہی ہے،گوادر پورٹ کے ذریعے حال ہی میں 8ہزار ٹن ڈی اے پی کھاد کی ایک کھیپ کی ان لوڈنگ کے بعد سڑک کے ذریعے افغانستان بھجوائی گئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں