معاشی فوائد

گوادر بندرگاہ کی ترقی اور سی پیک معاشی فوائد کے حصول کے مواقع فراہم کریں گے، نیول چیف

اسلام آباد(عکس آن لائن) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ 8 ستمبر ہماری بحری تاریخ کا سنہری باب ہے،8 ستمبر کو پاک بحریہ نے دوارکا میں بھارتی ریڈار اسٹیشن کو تباہ کیا، پاکستان کی آب دوزغازی کا خوف بھارتی نیوی کے جہازوں پرچھایا رہا، گوادر بندرگاہ کی ترقی اور سی پیک معاشی فوائد کے حصول کے مواقع فراہم کریں گے۔تفصیلات کے مطابق یوم بحریہ پرنیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اپنے پیغام میں کہا کہ 8 ستمبر افسران، جوانوں کے غیرمعمولی حوصلے وشجاعت کی یاد دلاتا ہے،

8 ستمبر ہماری بحری تاریخ کا سنہری باب ہے۔پاک بحریہ کے سربراہ نے کہا کہ آپریشن سومنات جس جرات ودلیری سے انجام دیا گیا وہ باعث فخر ہے، 8 ستمبرکو پاک بحریہ نے دوارکا میں بھارتی ریڈار اسٹیشن کوتباہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آب دوزغازی کا خوف بھارتی نیوی کے جہازوں پرچھایا رہا، آب دوزغازی نے سمندر پر بالادستی قائم کیے رکھی۔ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ عصر حاضرمیں میری ٹائم سیکٹرکومتعدد چیلنجز، دہشت گردی کا سامنا ہے، عالمی بحری افواج سے مل کرعالمی پانیوں میں امن واستحکام یقینی بنا رہے ہیں۔

نیول چیف نے کہا کہ بحریہ مکمل چوکس ہے جس کا ثبوت بھارتی آب دوز کا سراغ لگایا جانا ہے، جدید بھارتی آب دوزکا سراغ لگا کراس کے عزائم ناکام بنائے گئے۔پاک بحریہ کے سربراہ نے کہا کہ گوادر بندرگاہ کی ترقی اور سی پیک معاشی فوائد کے حصول کے مواقع فراہم کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں