وزیراعظم

گندم و دیگر اشیائے خوردونوش کی سمگلنگ کی موثر روک تھام کے لئے پرعزم ہے، وزیراعظم

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سمگلنگ خصوصاً گندم و دیگر اشیائے خوردونوش کی سمگلنگ کی موثر روک تھام کے لئے پرعزم ہے، موجودہ صورتحال خصوصاً ماہ رمضان کے پیش نظر گندم اور دیگر اشیائے ضروریہ کی طلب و رسد پر گہری نظر رکھی جائے ،ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کے تدارک کے لئے حکومت کی جانب سے آرڈیننس متعارف کرایا جا رہا ہے ، سمگلنگ کی کاروائیوں میں ملوث عناصر اور افراد کے خلاف سخت قانون کا اطلاق یقینی بنایا جا سکے۔

جمعرات کو وزیراعظم عمران خان سے وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی سید فخر امام نے ملاقات کی جس میں گندم کی سمگلنگ کی روک تھام، ٹڈی دل کے خاتمے کے حوالے سے اقدامات پر گفتگو کی گئی ۔ ملاقات میں آئندہ سال معیاری گندم کی پیداوار حاصل کرنے کے لیے بہتر بیج کے استعمال کے حوالے سے تجاویز پر بھی بات چیت کی گئی ۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ حکومت سمگلنگ خصوصاً گندم و دیگر اشیائے خوردونوش کی سمگلنگ کی موثر روک تھام کے لئے پرعزم ہے۔ ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کے تدارک کے لئے حکومت کی جانب سے آرڈیننس متعارف کرایا جا رہا ہے تاکہ ایسی کاروائیوں میں ملوث عناصر اور افراد کے خلاف سخت قانون کا اطلاق یقینی بنایا جا سکے۔

وزیرِ اعظم نے وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی کو ہدایت کی کہ موجودہ صورتحال خصوصاً ماہ رمضان کے پیش نظر گندم اور دیگر اشیائے ضروریہ کی طلب و رسد پر گہری نظر رکھی جائے تاکہ بر وقت فیصلے لیے جا سکیں اور ملک کے کسی حصے میں خوراک کی کمی درپیش نہ ہو۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ ماضی میں زرعی شعبے کو نظر انداز کیا گیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت زرعی شعبے میں ٹیکنالوجی اور جدید طریقوں کے فروغ کے لئے دوست ملک چین کے تجربات سے استفادہ کر رہی ہے تاکہ زرعی شعبے کو فروغ دیا جا سکے۔ ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے کیے جانے والے اقدامات پر بھی وزیرِ اعظم کو تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں