گلگت بلتستان

گلگت بلتستان،مسافر کوسٹر کھائی میں جاگری، 20 افراد جاں بحق،5 شدید زخمی

گلگت(عکس آن لائن ) گلگت کے علاقے روندوکے قریب کوسٹر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور5 شدید زخمی ہوگئے۔

ترجمان گلگت بلتستان حکومت نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کوسٹر راولپنڈی سے اسکردو جارہی تھی کہ روندو کے مقام پر گہری کھائی میں جاگری جس میں سوار 19 افراد جاں بحق ہوگئے۔ترجمان نے بتایا کہ کوسٹر میں 25 مسافر سوار تھے جن میں 5 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ترجمان گلگت بلتستان حکومت کا کہنا تھا کہ مسافر کوسٹر جس مقام پر گری وہاں قریب ہی دریائے سندھ بہتا ہے البتہ دریا میں پانی انتہائی کم ہونے کی وجہ سے کوسٹر کے ڈوبنے کا خدشہ نہیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں کو جائے حادثہ پر روانہ کردیا گیا جنہوں نے زخمیوں کو لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں