گلگت بلتستان

گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کے لئے ن لیگ نے18 امیدواروں کا لسٹ جاری

نارووال(عکس آن لائن) جنرل سیکرٹری ن لیگ احسن اقبال نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کے لئے ن لیگ نے18 امیدواروں کی لسٹ جاری کر دی پہلے مرحلے میں18امیدواروں کا اعلان گیاجن امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے گئے

ان امیدواروں کے نام جی بی اے 15 دامیر ۔عبدالواجد۔ جی بی اے 11کھارا منگ۔ انجینئر شبیر حسین۔ جی بی اے سکردو 4 10۔ غلام عباس ،جی بی اے 3 گلگت 3 ذوالفقار علی۔ جی بی اے اے6 ہنزہ۔ ریحان شاہ۔ جی بی اے۔4 نگر 1۔ انجیئر عارف حسین، جی بی اے 19 غاضیر 1 عاطف سلمان۔ جی بی اے 21 غاضیر 3۔ غلام محمد۔ جی بی اے 17 دیا میر 3۔ صدر عالم۔ جی بی اے 2 گلگت 2 حافظ حفیظ الرحمان سابق چیف منسٹر۔جی بی اے 5نگر 2ساجدحسین شرلیات۔(sheraliyat)جی بی اے16دیامیر2۔ انجینئرمحمد انور۔جی بی اے24۔غانچی3 (Ghangche 3)انجینئر منظور حسین ،جی بی اے 23 Ghangche 2 ۔ غلام حسین۔جی بی اے 7 سکردو 1۔حاجی اکبر تابان۔ جی بی اے 22 غنچی1۔ رضا الحق۔

اس موقع پر احسن اقبال نے کہا کہ گلگت بلتستان پاکستان نہایت اہم خطہ ہے وہاں کی عوام نے پاکستان کے لئے بہت قربانیاں دی ہیں شائد ہی کوئی ایسا گاﺅں ہوگا جہاں شہید کی قبر نہ ہو گلگت بلتستان چائنہ اور پاکستان میں رابطے کا ذریعہ ہے اور سی پیک میں ایک کلیدی کردار ادا کرتا ہے اس لئے ضروری ہے کہ وہاں کی عوام کو ان کا حق دیںکسی بھی تنازعہ کے بالا طاق وہاں کی عوام اپنے نمائندہ کا انتخاب کر سکیں گلگت بلتستان میں من پسند سیاسی بنیادوں پر نگران وزیر لگائے گئے انتظامی مشینری میں اکھاڑ پچھاڑ جاری ہے وفاقی وزرا مداخلت کر رہے ہیں اسطرح انتخابی عمل پر بہت سے سائے منڈلا رہے ہیں میں حکومت وارننگ کرتا ہوں کہ اگر ان کے حق پر ڈاکہ ڈالا۔

دھاندلی کی تو بدترین ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا جمہوری قوتیں بھرپور احتجاج کریں گی ہم نہیں چاہتے کہ کسی قسم کی سیاسی بحران کی بنیاد رکھی جائے حکومت ہوش ناخن لے اور اپنی جماعت کو جس کی عوام میں جڑیں نہیں ہیں اور وجود نہیں رکھتیں اگر تھوپا گیا تو عوام مزاحمت کریں گے

عمران خان جہاں مسئلہ کشمیر بگاڑا ہے وہاں گلگت بلتستان کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں گزشتہ 5 سالوں میں ن لیگ ریکارڈ ترقیاتی کام کئے نواز شریف کی ہدایت پر وہاں کے ڈیولپمنٹ فنڈز کو دوگنا کیا سڑکوں کے جال بچائے گئے لیکن وہاں کے تمام ترقیاتی منصوبوں عوام کے حقوق پامال کرنے کے لئے نوٹیفیکیشن روک رکھے ہیں ن لیگ نے وہاں 4 نئے اضلاع بنائے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں