عاطف اسلم

گلوکار عاطف اسلم کے ہاں بیٹی کی پیدائش

کراچی (عکس آن لائن)پاکستان میوزک انڈسٹری کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار عاطف اسلم کے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔عاطف اسلم نے انسٹا گرام پر بیٹی کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے بیٹی کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔عاطم اسلم نے بیٹی کا نام بتاتے ہوئے کہا ہے کہ حلیمہ عاطف اسلم کی طرف سے سب کو رمضان مبارک ہو۔

انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ آخر کار انتظار ختم ہوا، میرے دل کی نئی ملکہ آ گئی ہے، بچی اور سارہ دونوں ٹھیک ہیں، الحمد اللہ ،براہِ کرم ہمیں اپنی دعائوں میں یاد رکھیں۔بیٹی کی پیدائش پر مداحوں کی جانب سے گلوکار کے لیے مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں