گلوکارہ حمیر اارشد

گلوکارہ حمیر اارشد فلم کے لئے گانا ریکارڈ کرائیں گی

لاہور( عکس آن لائن )گلوکارہ حمیر اارشد فلم کے لئے گانا ریکارڈ کرائیں گی اور اس کے معاہدے کیلئے بات چیت جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد اداکار و پروڈیوسر عدنان ملک نے اپنی نئی فلم کا آغاز کیا ہے جس کیلئے و ہ ایک گانا حمیرا ارشد کی آواز میں ریکارڈ کرانا چاہتے ہیں اور دونوں کے درمیان معاہدے کے لئے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے ۔

حتمی معاہدے کے بعد فلم کے گانے کی ریکارڈنگ کی جائے گی ۔فلم میں پاکستان اورانگلینڈ سے تعلق رکھنے والے اداکار شامل ہیں جبکہ عدنان ملک خود بھی فلم میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں