حمیر اارشد

گلوکارہ حمیر اارشدنے بھی یوٹیوب چینل بنا لیا

لاہور(عکس آن لائن)گلوکارہ حمیر اارشدنے بھی یوٹیوب چینل بنا لیا،موسیقی کے پروگراموںکے ساتھ دیگر پروگرام بھی دکھائے جائیں گے۔ حمیر اارشد نے بتایاکہ ایف ایم فائیو کے نام سے یوٹیوب چینل لانچ کیا ہے جس میں وہ خودمیزبانی کے فرائض سرانجام دیں گی ۔ انہوںنے کہا کہ اپنے یوٹیوب چینل پر ایک موسیقی کا مقابلہ کرانے جارہی ہوں جس میں پاکستان بھر سے گلوکارشریک ہوں گے۔ میرے یوٹیوب چینل پر میرے ساتھ دیگرشوبز شخصیات بھی شرکت کیا کریںگی۔انہوں نے کہاکہ یوٹیوب چینل پر مختلف پروگرام دکھائے جائیں گے اورمیری کوشش ہوگی کہ میراچینل منفرد نوعیت کاچینل ثابت ہو ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں