گلاب کے پودوں

گلاب کے پودوں کو شدید گرمی،کیڑوں سے بچانے کیلئے پانی کی پھوار کا سپرے کرنے کی ہدایت

قصور(عکس آن لائن) محکمہ زراعت نے گلاب کے پودوں کو شدید گرمی اور مختلف کیڑوں کے حملے سے بچانے کیلئے 4سے5روزکے وقفہ کے بعد پانی کی پھوار کا سپرے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ گلاب کے پودوں پر ماہ جون و جولائی کے دوران جوؤں کا حملہ روکنے کیلئے حفاظتی اقدامات پرسختی سے عملدرآمد کی بھی ضرورت ہے۔

ترجمان محکمہ زراعت نےبتایا کہ ماہ جون و جولائی کے دوران موسم گرماکا درجہ حرارت بڑھنے سے گلاب کے پودوں پر جوؤں کے حملے کا خدشہ رہتاہے جس سے پھولوں کی نشوونما رُک جاتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جوؤں کے حملے سے بچاؤ کیلئے ضروری ہے کہ گلاب کے پودوں اور پھولوں پر 4 سے5روزکے وقفہ کے بعد پانی کی پھوارکا سپرے کیاجائے۔انہوں نے بتایا کہ اگر اس دوران کچھ پھول یا شاخیں خشک ہوجائیں تو انہیں کاٹ دیناچاہئیے۔انہوں نے کہا کہ 7دن کے وقفہ سے آبپاشی کا سلسلہ جاری رکھنے کے مفیداثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں