گلاب

گلاب کا پہلاپتاکھلنے سے پھول کی برداشت تک اسے مختلف دشمنوں اوربیماریوں کا سامناکرناپڑتاہے، ماہرین زراعت

قصور(عکس آن لائن)ماہرین زراعت نے کہاہے کہ پھولو ں کا بادشاہ دشمنوں کی زدمیں ہے اور گلاب کا پہلاپتاکھلنے سے پھول کی برداشت تک اسے مختلف دشمنوں اوربیماریوں کا سامناکرناپڑتاہے جن میں سب سے مہلک بیماری کالے دھبے کی ہے جوگلاب کی خوبصورتی اورحسن کو دھندلاکررہی ہے لہذاکاشتکار گلاب میں کالے دھبے کی بیماری کے بروقت انسداد کے لئے فوری اقدامات کریں۔

انہوں نے بتایا کہ جن اقسام میں کالے دھبے کی بیماری عام ہورہی ہوان اقسام کو ان علاقوں میں کاشت نہ کیاجائے جہاں پھپھوندی کے حملے کازیادہ خطرہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں گلاب کی کافی تعدادمیں ایسی اقسام پائی جاتی ہیں جو پھپھوندی کی بیماری سے پاک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکار گلاب کے پودوں کی صفائی ستھرائی پرخصوصی توجہ دیں اور تمام گرے ہوئے متاثرہ پتوں اور شاخوں کو جلادیں تاکہ بیماری کا پھیلروکاجاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں