مراد علی شاہ

گزشتہ24گھنٹوں میں کروناکے2287نئے کیسز ،15 مریض انتقال کرگئے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی(عکس آن لائن) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 11197 ٹیسٹوں کے نتیجے میں 2287 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ کورونا وائرس سے 15 مزید مریض انتقال کرچکے ہیں .

جس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 831 ہوگئی ہے ۔ یہ بات وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے اتوار کے روز وزیراعلی ہاس سے جاری ایک بیان میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ 11197 نئے ٹیسٹ کیے گئے جن سے 2287 نئی کیسز کی تشخیص ہوئی جو کہ نتائج کا 20.5 فیصد ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک 298332 ٹیسٹ کئے گئے ہیں

جن سے53805 کیسز کی تشخیص ہوئی ہے جو مجموعی طور پر ٹیسٹوں کے 18 فیصد مثبت نتائج کو ظاہر کرتاہے۔مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 15 مزید مریض اس وائرس سیاپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اب تک اس وائرس سے اموات کی تعداد 831 یعنی 1.5 فیصد ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت 27368 مریض زیر علاج ہیں ، ان میں سے 25483 گھروں میں ، 96 آئسولیشن سینٹرز اور 1789 مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ 573 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ، ان میں سے 80 وینٹیلیٹرزپر ہیں۔مراد علی شاہ نے بتایا کہ 1219 مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو جا چکے ہیں ۔

اب تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد25606 ہے جو 47.7 فیصد بحالی کی شرح کو ظاہر کرتی ہے۔ضلعی وار تفصیل بتاتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے کہا کہ 2287 کیسز میں سے 1499 کیسز کا تعلق کراچی سے ہے ،

ان میں 418 ضلع جنوبی ، 369 شرقی ، 242 وسطی ، 185 کورنگی ، 163 غربی اور 122 ملیر کے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سکھر میں 68 ، خیرپور 49 ، حیدرآباد 44 ، گھوٹکی 39 ، مٹیاری 38 ، شہید بینظیرآباد 37 ، لاڑکانہ 22 ،

سانگھڑ 20 ، میرپورخاص 15 ، کشمور 14 ، جامشورو 13 ، سجاول 10 ، ٹھٹھہ 8 ، شکارپور اور دادو میں 7۔7 ، بدین 4 ، عمرکوٹ اور نوشہروفیروز 3۔3 ، قمبر اور جیکب آباد میں سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔

مراد علی شاہ نے سندھ کے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایس او پی پر عمل کریں، گھر وں سے باہر جاتے ہوئے ماسک پہنیں اور ہجوم سے گریز کریں۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں