مہنگائی

گزشتہ ہفتے کے مقابلے رواں ہفتے مہنگائی میں اعشاریہ 06 فیصد اضافہ

اسلام آباد (عکس آن لائن)گزشتہ ہفتے کے مقابلے رواں ہفتے مہنگائی میں اعشاریہ 06 فیصد اضافہ ہوا۔تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کیے ہیں، جنوری کے پہلے ہفتے میں مہنگائی کی شرح 15 اعشاریہ 81 فیصد پر آگئی۔گزشتہ ہفتے کے مقابلے رواں ہفتے مہنگائی میں اعشاریہ 06 فیصد اضافہ ہوا جب کہ ایک ہفتے میں بائیس اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور چھ میں کمی ہوئی۔ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق چینی، دالیں، کھانا پکانے کا تیل، پیٹرول، ڈیزل، این پی جی مہنگی ہوئی جبکہ رواں ہفتے مرغی، انڈے، ٹماٹر، پیاز، آلو اور آٹا سستا ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں