زرمبادلہ کے ذخائر

گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 56 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد (عکس آن لائن) گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 56 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔سٹیٹ بنک آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 11 اکتوبرکو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سٹیٹ بنک کے پاس محفوظ زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم13 7.8 ارب ڈالر ریکارڈکیا گیا جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلے میں 0.72 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ ہفتہ کے اختتام پر سٹیٹ بنک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم7.75 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیاتھا۔سٹیٹ بنک کے مطابق سٹیٹ بنک کے علاوہ دیگر بنکوں کے پاس زمبادلہ کے ذخائر کے حجم میں 1.24 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اکتوبرکو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سٹیٹ بنک کے علاوہ دیگر بنکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 7.32 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

پیوستہ ہفتے کے دوران دیگربنکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 7.23 ارب ڈالر تھا۔سٹیٹ بنک اوردیگر بنکوں کے پاس زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کا حجم 15.14 ارب ڈالر ہے۔ گزشتہ ہفتے کے اختتام پر سٹیٹ بنک اوردیگر بنکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 14.99 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیاتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں