جمشید اقبال چیمہ

گزشتہ سال کے مقابلے میں مہنگائی کی شرح 28 فیصد سے تجاوز کرچکی ‘ جمشید اقبال چیمہ

لاہور(عکس آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ، فوکل پرسن فوڈ سکیورٹی و خصوصی اقدامات جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں مہنگائی کی شرح 28 فیصد سے تجاوز کرچکی ہے،عوام کے لیے موجودہ حالات میں خوراک پوری کرنا ناممکن ہوتا جا رہا ہے،موجودہ حکومت میں گردشی قرضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اورصرف 5 ماہ میں گردشی قرضوں میں 500ارب کا مزید اضافہ ہو چکا ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ سوال یہ ہے کہ تجربہ کاروں کے تجربے کی سزا عوام کیوں بھگتیں؟

اس لئے انہیں اپنی ناکامی پر قوم سے معافی مانگتے ہوئے عام انتخابات کا اعلان کر دینا چاہیے ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین جماعت ہے اور آئندہ انتخابات میں ہمیں دو تہائی اکثریت سے روکنا پی ڈی ایم کے بس کی بات نہیں۔لوٹ مار ایسوسی ایشن جس نظریے پر چل رہی ہے اسے عوام آئندہ عام انتخابات میں سمندربرد کر دیں گے ،ان جماعتوں کا نظریہ یہ ہے کہ اقتدار صرف ان کی اولادوں کا حق ہے اور یہ لوگ اپنی طاقت اور کرپشن کے ذریعے اکٹھی کی گئی دولت سے عوام کو اپنا غلام بنا کر رکھ سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں