اسد عمر

گزشتہ روز پہلی بار ایک دن میں ویکسینیشن 1 لاکھ سے تجاوز کر گئی، اسد عمر

اسلام آباد (عکس آن لائن) وفاقی وزیر این سی اوسی کے سربراہ اسد عمر نے کہاہے کہ گزشتہ روز پہلی بار ایک دن میں ویکسینیشن 1 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ اپنے بیان میں اسد عمر نے کہاکہ گزشتہ روز پہلی بار ایک دن میں ویکسینیشن 1 لاکھ سے تجاوز کر گئی، گزشتہ روز 1 لاکھ 17 ہزار 852 افراد کو ویکسین لگائی گئی۔

انہوںنے کہاکہ اب تک 2 اعشاریہ 1 ملین لوگوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے، مزید لوگوں کا ویکسین کے لئے اندراج خوش آئند ہے۔ انہوںنے کہاکہ چالیس سال سے زائد افراد کی رجسٹریشن کرانے کے لئے حوصلہ افزائی کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں