مصدق ملک

گزشتہ حکومت نے فروری 2021 سے پیداواری قیمتوں کا تعین نہیں کیا، مصدق ملک

اسلام آ باد (نمائندہ عکس) وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت نے فروری 2021 سے پیداواری قیمتوں کا تعین نہیں کیا۔ تفصیلات کے مطابق مصدق ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جو اس وقت کارکردگی کی جا رہی ہے اس کے اثرات نومبر تک واپس ملنا شروع ہوں گے، بنیادی طور پر بجلی کی پیداواری قیمتوں کا تعین کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قانون یہ کہتا ہے کہ پیداواری قیمتوں کا تعین ہر کچھ عرصہ بعد ہوتا ہے، گزشتہ حکومت نے فروری 2021 سے پیداواری قیمتوں کا تعین نہیں کیا، اب صرف یہ ہے کہ اعلان کیا گیا ہے ورنہ نئی قیمت تو سب ادا کرتے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بنیادی طور کیونکہ ہمیں حکم ہے وزیر اعظم کا کہ جو کچھ ہو رہا ہے عوام کے سامنے رکھیں، حکومت گزشتہ کئی ماہ سے حکومت عوام کے کٹہرے میں نہیں تھی، ہمیں یہ سب عوام کے کٹہرے میں آکر پیش کرنا پڑ رہا ہے۔ مصدق ملک نے کہا کہ 45 فیصد پاکستان کی آبادی پر ان قیمتوں کا کوئی اثر نہیں ہوگا، تقریبا 13 ملین لوگ پروٹیکٹڈ سلیب میں ہیں، قیمت عوام سے پہلے ادا کر رہی تھی صرف اناسمنٹ نہیں ہورہی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں