ریما

گرمیوں کے کپڑوں میں آف وائٹ ریما خان کا پسندیدہ رنگ

لاہور(عکس آن لائن)ماضی کی اداکارہ ریما خان نے موسم گرما میں پہنے جانیوالے ملبوسات میں آف وائٹ کلر کو اپنا پسندیدہ رنگ قراردیدیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر آف وائٹ کلر کا سوٹ پہنے ہوئے اپنی ایک تصویر شیئر کی اور اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وہ گرمیوں میں اپنے پہناوے میں ہلکے رنگوں کا استعمال کرتی ہیں لیکن آف وائٹ رنگ کو بہت زیادہ پہنتی ہیں اور یہ ان کا پسندیدہ رنگ ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ ہلکے رنگ آنکھوں کو سکون دیتے ہیں جبکہ آف وائٹ کلر میں سے نفاست جھلکتی ہے جس کی وجہ سے یہ میری پسند ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں