گراں فروش

گراں فروش انسانیت کے دشمن ہیں، رعایت کے مستحق نہیں، میاں اسلم اقبال

لاہور (عکس آن لائن ) وزیر صنعت وتجارت پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ گراں فروش انسانیت کے دشمن ہیں، رعایت کے مستحق نہیں۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے ضروری اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کی خبروں پر نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والی کالی بھیڑوں کی جگہ جیل ہے۔

میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ گراں فروش انسانیت کے دشمن ہیں، رعایت کے مستحق نہیں، معاشرے کے بے رحم عناصر قانون کے مطابق سخت سزا کے حقدار ہیں۔وزیر صنعت وتجارت پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ آرڈیننس کے تحت ذخیرہ اندوزوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں