ڈالر

گذشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی

کراچی (عکس آن لائن)گذشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے میں انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 10پیسے کا اضافہ ہوا جبکہ یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں بالترتیب 2روپے اور3.80روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

فاریکس ایسو سی ایشن کے مطابق گذشتہ روزمقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید155.70روپے اور قیمت فروخت156.20روپے پر بدستور برقراررہی تاہم یورو کی قدر50پیسے بڑھ گئی جس سے یورو کی قیمت خرید 172.80روپے سے بڑھ کر173.30روپے اور قیمت فروخت174.80روپے سے بڑھ کر175.30روپے ہو گئی اسی طرح برطانوی پونڈ کی قدر میں 20پیسے کا اضافہ ہوا جس سے برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید199.60روپے سے بڑھ کر199.80روپے اور قیمت فروخت201.60روپے سے بڑھ کر201.80روپے کی نئی بلند سطح پر جا پہنچی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں